ابنا: کراچی.....جیو تیز پر پہلے رمضان کے ساتھ ہی خصوصی سحری ٹرانسمیشن کا آغاز ہوگیا۔امن رمضان کے نام سے ہونیوالی خصوصی نشریات ماہ صیام جاری رہے گی۔ جیو تیز پر رمضان سحری ٹرانسمیشن کا آغازامن رمضان کے ساتھ ہواجس کی میزبانی کے فرائض سبوخ سید انجام دے رہے ہیں۔امن رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز قاری عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا۔ امن رمضان ٹرانسمیشن میں روزے کی فضیلت اور حمدوثناء کی گئی اور لائیو کالرز کا سلسلہ بھی جاری رہا جہاں علماء نے سوالوں کے جوابات دیے۔امن رمضان ٹرانسمیشن کے پہلےسحری پروگرام میں علامہ امین شہیدی، مفتی مجیب الرحمن۔قاری عبدالرحمن غفاری۔اور ڈاکٹر وسیم خواجہ نے شرکت کی اور لوگوں کو ماہ صیام کے فیض وبرکات کے ساتھ ساتھ طبی مشورے بھی دیے۔امن رمضان سحری ٹرانسمیشن کا روح پرور سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا جہاں آپ سے ملنے کیلئے علماء آتے رہیں گے , اپنے علم کے خزانے نچھاور کرتے رہیں گے اور براہ راست کالز کرکے بھی آپ سوال پوچھ سکیں گے۔
.......
/169